The news is by your side.
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیر کو حق خود ارادیت دئیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات نارمل نہیں ہوسکتے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بھارت کےساتھ تعلقات کے حوالے سے  اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کی جانب سے بھارت کے ساتھ تجارت کے حوالے سے تجاویز پر بریفنگ دی گئی، اور اتفاق ہوا کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی صورتحال بحال ہونے تک بھارت کے ساتھ کسی قسم کی تجارت نہیں ہوسکتی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی تجویز مسترد 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  ہمارا اصولی موقف ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ تجارت نہیں ہوگی، اس سے غلط تاثر جائے گا کہ ہم کشمیر کو نظر انداز کرکے بھارت سے تجارت شروع کریں، کشمیر کو حق خود ارادیت دئیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات نارمل نہیں ہوسکتے۔

+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.