The news is by your side.
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

کورونا وبا میں کمی؛ ملک میں 3 ماہ بعد ایک روز میں کم ترین اموات

اسلام آباد: 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے 16 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جو کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایک روز میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی سب سے کم تعداد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 32313 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح اب تک کوویڈ 19 ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 87 لاکھ 18 ہزار 555 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار160 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 334 ہوگئی ہے۔Advertisement

سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 220، پنجاب میں ایک لاکھ 67 ہزار819، بلوچستان میں 18 ہزار 988، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار43، اسلام آباد میں 43 ہزار 485، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 828 جب کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 951 ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1384 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 35491 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 16 مصدقہ مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، اس طرح ملک میں اس وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 12617 ہو گئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 24 ہزار 226 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1384 مریض کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 35491 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.